چنیوٹ پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز)چنیوٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی،چوری،رہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈی ایس پی سٹی نوید مرتضیٰ چیمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ:

انچارج سی آئی اے محمد افضل ایس آئی حال ایس ایچ او لنگرانہ،اے ایس آئی سیف اللہ،رضا795/c،صفدر859/c،محمد اقبال 999/c،عظیم شاہ 903/c،فضل907/c،شاہد402/c کے ہمراہ کامیاب کاروائی کی۔ملزمان میں بابر عرف بابری،جعفر عرف کالو، آصف عرف کاکا،سرفراز عرف فاضی،عظمت عرف بودی شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 8لاکھ سے زائد نقدی، مال مسروقہ،ناجائز اسلحہ 4پسٹل،وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا موٹرسائیکل برآمد کرلیا گیا۔ملزمان سٹی چنیوٹ،صدر،رجوعہ،ضلع فیصل آباد کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ملزمان نے کچھ عرصہ قبل جھنگ روڈ امیر شاہ پمپ سے فرنیچر فروخت کرنے والوں سے 3لاکھ 3ہزار روپے،فیصل آباد روڈ ارکی ورکشاپ سے 1لاکھ روپے،رجوعہ چوک جھنگ روڈ ایزی لوڈ شاپ سے 1لاکھ روپے،منڈی مال مویشی بیوپاریوں سے 1لاکھ روپے،راؤ باغ بیکری سے 30ہزار روپے،لونا موڑ فیصل آباد روڈ کریانہ سٹور سے 30ہزار روپے،ہرسہ شیخ سکول کمپیوٹر لیب سے لیب کا سامان،ہرسہ شیخ سے ٹیوب ویل کی سولر پلیٹس،انورٹر،عبداللہ پل کینال روڈ فیصل آباد سے 4لاکھ 20ہزار روپے،فیصل آباد ایئرپورٹ سے 15ہزار روپے،دھنولہ ضلع فیصل آباد بزرک سے 60ہزار روپے،چک109نیلیانوالہ دوکاندار سے 30ہزار روپے چھینے،ہوائی فائرنگ کی۔ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے.

ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کھیتران نے محمد افضل ایس آئی اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور انعام و تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا۔