نیویارک(ربوہ ٹائمز) اقوام متحدہ کے غیر ملکی اہلکاروں کی فیملیز کے پاکستان میں قیام کرنے پر عائد پابندی اٹھالی گئی۔
اقوام متحدہ کے ادارے انٹر نیشنل سول سروس کمیشن نے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ 14 جون سے پاکستان کے لیے ’نان فیملی اسٹیشن‘ کا درجہ ختم کردیا گیا ہے۔
خط کے مطابق فیصلہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ادارہ برائے سیفٹی و سیکیورٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا جس نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی سیکیورٹی صورتحال کا مکمل جائزہ لیا۔
خط میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی فیملی پر عائد کی گئی پابندی کو ختم کیا جاتا ہے جس کے بعد اہلکاروں کی فیملی اب پاکستان میں قیام کرسکتی ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اس حوالے سے اقوام متحدہ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ ایک مثبت عمل ہے جس کے لیے ہم سب نے ساتھ کام کیا ہے۔
This is a positive development on which we all worked together https://t.co/7JHMB3BofM
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) June 20, 2019
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ ایک اچھی خبر ہے جس کی بنیاد جامع سیکیورٹی پر غور و غوض ہے۔
Good news! Based on comprehensive security review, UN restores Islamabad’s status as family station for its international staff. I warmly welcome the decision.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) June 20, 2019