لالیاں ( ربوہ ٹائمز)ڈی ایس پی چناب نگر مظہر احمد گوندل نے مکی مدنی مسجد لالیاں میں بعد از نماز جمعہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ایس ایچ او لالیاں رائے محمد ارشد،پولیس افسران اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی.
۔ڈی ایس پی چناب نگر نے کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:
کھلی کچہری کا مقصدعوام اور پولیس کے درمیان باہمی اعتماد،تعاون کی فضا کو مزید مستحکم کرنا ہے اورلوگوں کے ایسے مسائل کو حل کرنا ہے جو کسی بھی وجہ سے تھانہ چوکیات میں حل نہیں ہو سکے۔پولیس لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہے تاہم جرائم پر کنٹرول کرنے اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے پولیس کو عوامی تعاون درکار ہے۔عوام منشیات فروشوں،جرائم پیشہ عناصر و دیگر معاشرتی ناسوروں کیخلاف پولیس کو اطلاع دی انشاء اللہ بھرپور کاروائی کی جائے گی.