شناختی کارڈ کی شرط اورٹیکسز کیخلاف تاجروں کی ملک گیرشٹر ڈاون ہڑتال،چناب نگر کے تاجروں نےہرحال میں حکومت کاساتھ دینے کی ٹھان لی

چناب نگر (غدیر احمد بھٹی سے) شناختی کارڈ کی شرط اورٹیکسز کیخلاف تاجروں کی ملک گیرشٹر ڈاون ہڑتال،چناب نگر کے تاجروں نےہرحال میں حکومت کاساتھ دینے کی ٹھان لی.
تفصیلات کے مطابق:
مالی سال 20-2019 کے بجٹ میں نئے ٹیکس اقدامات اور دستاویزات کی شرائط کے خلاف پاکستان کی تاجر تنظیموں کی کال پر ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

اس صورتحال میں ملک گیر تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بہت زیادہ دستاویزات کی فراہمی اور ’ٹیکسوں کی ظالمانہ شرائط’ جیسے حکومتی اقدامات کی وجہ سے وہ شٹر ڈاؤن کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے دی ویک کے رپورٹر کو ملنے والی معلومات کے مطابق ملک بھر کے مختلف شہروں بشمول صوبائی اور وفاقی دار الحکومتوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں.لیکن ضلع چنیوٹ میں موجود شہر چناب نگر میں تاجر برادری نے آج کے روزکسی قسم کی ہڑتال نہیں کی.تمام بازاراور دوکانیں کھلی رہیں اور ضروریات زندگی کی تمام تر اشیاء کی فراہمی جاری رہی.انہوں نے ہڑتال نہ کرکے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ وہ پاکستان پر اس مشکل وقت میں حکومت کیساتھ کھڑے ہیں۔
ایک تاجر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ:
چناب نگر کی تاجر برادری پہلے بھی ہر قسم کا ٹیکس مکمل ادا کرتی ہے اور اب بھی اداکرے گی۔اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے اوراس وقت ہمارے پیارے ملک پاکستان پرقرضوں کا جوبوجھ ہے یہ بہت مشکل وقت ہے ہماری تاجر برادری کو ملک پاکستان اوراس میں بسنے والے غریب لوگوں کا سوچنا چاہیئے اور حکومت کا ساتھ دینا چاہیئے۔

ذرائع سے معلوم ہوا کہ ملک میں موجود بڑے پیمانہ پر کام کرنے والی تاجر برادری 80 فیصد بجٹ میں اٹھائے جانے والے نئے اقدامات کے خلاف ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کروانا چاہتی۔