شہبازشریف نے زلزلہ متاثرین کی امداد میں لاکھوں پاؤنڈ کی خورد برد کی، برطانوی اخبار

لندن: برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے زلزلہ متاثرین کی امداد میں لاکھوں پاؤنڈ کی خورد برد کی، خادم اعلیٰ نے ڈی ایف آئی ڈی فنڈ پروگرام سے بھی چوری کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کے لیے دی جانے والی امداد میں سے چوری کی۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی امدادی ادارے نے پنجاب کے لیے لگ بھگ 50 کروڑ پاؤنڈ پنجاب کو دیے، شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کا انکشاف برطانوی شہری آفتاب محمود نے کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امداد میں سے چوری کیے گئے لاکھوں پاؤنڈز پہلے برمنگھم منتقل کیے گئے، پھرپیسے مبینہ طور پر شہباز شریف کے برطانوی بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہوئے۔

شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کا الزام، برطانوی اخبار کے مطابق دور اقتدار میں زلزلے متاثرین کی امداد میں منی لانڈرنگ کی گئی۔

شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کا الزام، برطانوی اخبار کے مطابق دور اقتدار میں زلزلے متاثرین کی امداد میں منی لانڈرنگ کی گئی۔#ARYNews #shehbazsharif

Geplaatst door ARY News op Zaterdag 13 juli 2019

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دوراقتدارمیں شہبازشریف کے اکاؤنٹس میں لاکھوں کی مشتبہ ٹرانزیکشن ہوئی، 2003 میں شریف خاندان کے اثاثے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018 میں شریف خاندان کے اثاثے 20 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئے، مبینہ منی لانڈرنگ کا پیسہ شہبازشریف کی اہلیہ، بچوں اورداماد کو منتقل ہوا۔