چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس نے عوام کی سہولت کے لیے موبائل خدمت مرکز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے. پولیس موبائل خدمت مرکز کے زریعے عوام کو پولیس سروسز حاصل کرنے میں آسانی ہو گی. پولیس موبائل روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو ان کی دہلیز پر خدمت فراہم کرے گی. پولیس موبائل خدمت مرکز سے عوام کو درج ذیل سروسز میسر ہو گی.
1۔ وہیکل کلیئرنس سرٹیفکیٹ،
2۔ گمشدگی دستاویزات،
3۔ کریکٹر سرٹیفکیٹ،
4۔ جنرل پولیس ویری فکیشن،
5۔ ایف آئی آر کی کاپی،
6۔ ڈرائیونگ لرنر پرنٹ،
7۔ تجدید ڈرائیونگ لائسنس،
8۔ بین الاضلاعی ڈرائیونگ لائسنس،
9۔ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس،
10۔ اندراج کرایہ داران،
11۔ اندراج گھریلو ملازمین،
12۔ جرم کی اطلاع،
13۔ قانونی رہنمائی خلاف تشدد خواتین شامل ہیں۔