بھوانہ( ربوہ ٹائمز) بھوانہ کینسر کے مرض میں مبتلا بچے کے والدین نے وزیر اعظم عمران خان سے علاج کی اپیل کردی۔ چھٹی جماعت کے طالب علم محمد علی ولد محمد کاظم ماہلڑا سکنہ صدیقیہ کالونی بھوآنہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گیا ہے محمد علی کو چند ماہ پہلے پاوں پر چوٹ لگی جس کا آپریشن بھوآنہ میں ڈاکٹر ظفر دیندار سے کرایا مگر ٹھیک نا ہوا بعد میں محمد علی کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد لے جایا گیا جہاں ٹیسٹ کرنے پر پتا چلا کہ محمد علی کو کینسر ہے
بھوآنہ کے علاقے صدیقیہ کالونی کے رہائشی محمد کاظم ماہلڑا کے بیٹے محمد علی کو کینسر کا مرض لاحق ہو گیا ہے محمد علی کو چند ماہ پہلے چوٹ لگی جو زخم بن گئی بعد میں محمد علی کا آپریشن بھوآنہ کے ڈاکٹر ظفر دیندار سے کرایا مگر ٹھیک نا ہو سکا۔بعد میں محمد علی کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد لے جایا گیا جہاں ٹیسٹ کرنے پر پتہ چلا کہ محمد علی کو کینسر ہے محمد کاظم کا کہنا ہے کہ وہ محنت مزدوری کرتا ہے اور کسی کے کرائے کے گھر میں رہائش پذیر ہے اس کی جمع پونجی ختم ہو چکی ہے اور اس کے گھر میں فاقے ہیں۔ محمد علی اس کی اکلوتی اولاد ہے اور اس کا کوئی سہارا نہیں ہے۔محمد علی نے مخیر حضرات اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بیٹے کے علاج کی اپیل کی ہے کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال میں اس کا علاج کرایا جائے تا کہ اس کے اکلوتے بیٹے کی زندگی بچ سکے