اسلام آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایوانکا ٹرمپ کی زلفی بخاری کوخواتین کوبا اختیار بنانے پرتعاون کی پیشکش خوش آئند ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ باہمی تعلقات کے استحکام میں ٹرمپ کی بیٹی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے میں صدر ٹرمپ کی صاحبزادی بھی مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 28, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایوانکا ٹرمپ کی زلفی بخاری کوخواتین کو با اختیار بنانے پرتعاون کی پیشکش خوش آئند ہے، روزگار اور احساس پروگرام کی سپورٹ نہایت خوش آئند ہے۔
ایوینکا ٹرمپ سے زلفی بخاری کی ملاقات میں ملک کی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے تعاون کی پیشکش،ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ،روزگار کا فروغ اور وزیراعظم کے دل کے قریب احساس پروگرام کی سپورٹ نہایت خوش آئندہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 28, 2019
انہوں نے کہا کہ ایوانکا ٹرمپ کا خواتین کی فلاح میں دلچسپی کا اظہار وزیراعظم کے وژن میں معاون ہوگا، عورتوں کے حقوق ہمارے دین اور آئین کا حصہ ہیں۔
عورتوں کے حقوق ہمارے دین اور آئین کا حصہ ہیں۔اقتصادی محاذ پر کامیابی کیلئے خواتین کی معاشی ترقی ناگزیر ہے۔دنیا میں ان معاشروں نے ترقی کی جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کا مرکزی کردار رہا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 28, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ اقتصادی محاذ پر کامیابی کے لیے خواتین کی معاشی ترقی ناگزیر ہے، ان معاشروں نے ترقی کی جہاں مختلف شعبوں میں خواتین کا کردار رہا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں پاکستان اورامریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پراتفاق کیا گیا تھا۔