ڈپٹی کمشنرچنیوٹ کی چیف سیکرٹری ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے تمام محکموں کے ضلعی افسران سے میٹنگ

چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) ڈپٹی کمشنر کی چیف سیکرٹری ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے تمام محکموں کے ضلعی افسران سے میٹنگ ، میٹنگ میں چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات کے مطابق مندرجہ زیل اہم امور جن میں عوامی سہولیات کی فراہمی ، محکموں کی آپس میں کوارڈنیشن ،صفائی ، بے نامی جائیدادوں کے بارے میں ایف بی آر کی معاونت ، عوامی شکایات کا اذالہ ، عوامی کھلی کچہری ، ریونیو کورٹ کیسز کا جلد از جلد فیصلہ ، ریونیو معاملات میں ٹیکنالوجی کا استعمال ، سروس ڈیلیوری سہولیات ، ٹریفک سے متعلقہ معاملات ، بس ،ویگن اڈووں کی بہتری ، واٹر ٹینکس کی صفائی و کلورنیشن ، غیر قانونی سپیڈ بریکرز کا خاتمہ ، شجر کاری مہم ،سیاحت کے فروغ اور محکموں کے عملہ فیلڈ کی ورکنگ کو بہتر بنانا جیسی ہدایات شامل تھیں ، ایس این اے مہر عمر حیات سپراء نے شرکاء میٹنگ کو بریفنگ دی ، ڈپٹی کمشنر سیدا امان انور قدوائی کا کہنا تھا کہ ان تمام ہدایات پر سنجیدگی سے عمل درآمد کیا جائے آپس میں کوارڈینشن رکھیں اور سروسز کے معیار کو بہتر کریں ، میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی ، اسسٹنٹ کمشنرز خضر حیات بھٹی ، عدنان رشید ، احسان اللہ ضیاء ،ڈی ایس پی ٹریفک ندیم ملک ،سی او ایم سی انیس عباس ، سی او ایجوکیشن چوہدری ذوالفقار حسین کے علاوہ ہیلتھ ، لائیو سٹاک ،ضلع کونسل ، لوکل گورنمنٹ ، سیکیورٹی برانچ ، ہائے وے ، بلڈنگ کے علاوہ دیگر تمام محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی.