چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) پولیس ملازمان کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقادکیا گیا.
ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان , ایلیٹ فورس, ٹریفک پولیس اور لیڈیز اہلکاروں نے شرکت کی.
ڈی پی او سید حسنین حیدر نے پریڈ کا معائنہ کیا اورپولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کی.
ڈی پی او نے کہا کہ:
عوام کی خدمت کو نصب العین بنا کر اپنے فرائض نیک نیتی اور محنت سے سر انجام دیں.