راولپنڈی : نیب راولپنڈی نے جعلی اکاونٹس کیس میں 2.12 ارب کی ریکوری کرلی ، نیب ابھی تک جعلی اکاونٹس کیسیز میں 25ملزمان کو گرفتار کرکے ایک ماہ میں تقریباً3 ارب کی وصولی کرچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے بڑی کامیابی سے جعلی اکاؤنٹس کیس میں 2.12 ارب کی وصولی کرلی ، وصولی نوری آباد پاور کمپنی اور سندھ ٹرانسمیشن فنڈز میں خوردربرد کیس میں کی گئی۔
نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان آصف محمود اور عارف علی نے سندھ حکومت کے افسران سے ملکر بڈنگ کے زریعے کرپشن کی اور نیب افسران یونس خان اور حماد کمال نے ملزمان سے تفتیش کی۔
ملزمان نے بار گین کی درخواست دی تھی ، جسے چیئرمین نیب نےمنظورکرلی ہے ،پلی بار گین کی حتمی درخواست احتساب عدالت میں دائر کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی ابھی تک جعلی اکاونٹس کیسیز مین 25ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے اور ایک ماہ میں تقریباً3 ارب کی وصولی کرچکی ہے۔
خیال رہے نیب راولپنڈی شاہد خاقان ،منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس اورد یگر اہم کیسز کی تحقیقات کر رہا ہے۔
یاد رہے چند روز قبل چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہاتھا کہ کرپشن فری پاکستان بنانے کے لیے میگا وائٹ کالر کرائمز کو انجام تک پہنچائیں گے، کرپشن فری پاکستان ہمارا ٹارگیٹ ہے، گزشتہ ایک سال میں 600 ریفرنسزعدالتوں میں دائرکیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقدمات کی پیروی کے لئے قانونی معاونت فراہم کر رہے ہیں، نیب نے تمام مقدمات کو نمٹانے کے لئے 10ماہ کاعرصہ مقررکر رکھا ہے۔