اسلام آباد(ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے سندھ سے فوکل پرسن تعینات ہونے والے افتخار لوند کو عہدے سے برطرف کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں شیری مزاری کا کہنا تھا کہ ’’افتخار لوند کے حوالے سے تحقیقات کی گئیں جس کے دوران نئے شواہد سامنے آئے، تمام تر شواہد اور تحقیقات کی روشنی میں افتخار لوند کو فوکل پرسن برائے سندھ کے عہدے سے ہٹایا جارہا ہے‘‘۔
انہوں نے ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ میں تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افتخار لوند کو تعینات کرنے کا فیصلہ ہنگامی بنیاد پر کیا گیا البتہ جب معاملہ سامنے آیا تو پھر اس کی تحقیقات بھی کی گئیں۔
یاد رہے کہ افتخاد لوند کو وزارتِ انسانی حقوق کا فوکل پرسن تعینات کیا گیا تھا جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تو وفاقی وزیر نے تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔
On re-investigation and in the light of new evidence I have removed Iftikhar Lund as our focal person on human rights in Sindh. I also wish to express my regret over the earlier notification. pic.twitter.com/2qLi1qTYfD
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) July 29, 2019
قبل ازیں ڈاکٹر شیری مزاری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایٹمی اور ذمہ دار ریاست ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیوکلیئر آرمز کنٹرول پروگرام میں کیا اور وضاحت کی تھی کہ نیوکلیئر پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے۔