پاکستان: ملکی تاریخ میں پہلی بار سرکاری سطح پر ہیومن ریسورس مینجمنٹ کاآغاز

اسلام آباد (ربوہ ٹائمز) وفاقی حکومت نے گڈگورننس کی جانب ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئےملکی تاریخ میں پہلی بار سرکاری سطح پر ہیومن ریسورس مینجمنٹ کاآغاز کردیا گیا، اقدام سے کس افسر نے کتنا ٹیکس دیا اور کتنا چھپایا سب سامنے آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کاحکومتی اداروں میں اصلاحات کاوعدہ پوراہونےلگا، وفاقی حکومت کاگڈگورننس کی جانب ایک اورانقلابی اقدام کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بار سرکاری سطح پر ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا آغاز کردیا ہے۔
وزارت مواصلات نےاین ایچ اے ملازمین کامکمل ریکارڈآن لائن کردیا ہے ، این ایچ اے کے1700 سے زائد ملازمین کا ریکارڈ صرف ایک کلک پر دستیاب ہوگا جبکہ تمام ملازمین کے لئے ایک ہفتے میں اثاثے ظاہر کرکے ٹیکس نیٹ میں آنا لازم قرار دیا ہے۔

اطلاق22 گریڈ سے درجہ چہارم تک افسران اور ملازمین پر بیک وقت ہوگا، افسران اور اہلکاروں کی مدت ملازمت کا مکمل ڈیٹا بھی ایک کلک پر ملےگا، اقدام سے کس افسر نے کتنا ٹیکس دیا اور کتنا چھپایا سب سامنے آئے گا۔

ملازمین کے اثاثے اور ٹیکس کی مکمل تفصیلات بھی اپ لوڈ ہوں گی، کس افسر کو انعام ملا اور کس افسر کو سزا معلومات آن لائن دستیاب ہوں گی۔

ملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ سمیت چھٹی کی تفصیلات اور تجربہ بھی ظاہرہوگا جبکہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ کی تفصیلات عوام کی مکمل دسترس ہوگی۔