’’تمام احباب جماعت احمدیہ کی اطلاع و آگاہی کےلئے اعلان کیا جاتا ہے کہ ربوہ میں مضافاتی کالونیوں میں پلاٹوں کی خرید و فروخت کے بہت سے مسائل سامنے آرہے ہیں۔ جنکی چند ایک بنیادی وجوہات درج ذیل ہیں۔
1. دفتر مضافاتی کمیٹی سے کسی قسم کی اجازت یا راہنمائی حاصل نہ کرنا۔
2. اپنے پلاٹوں پر مناسب رنگ میں قبضہ نہ کرنا اور انکی مسلسل نگرانی سے پہلو تہی کرنا۔
3. ربوہ میں تقریباً تمام ہی کالونیاں غیر قانونی ہیں اور سوائے ایک کالونی کے کوئی بھی باقاعدہ منظور شدہ کالونی نہیں ہے۔
4. احباب جماعت کا نام نہاد پراپرٹی ایجنٹوں کے جھانسے میں آنا اور دھوکہ دہی کا شکار ہونا۔
5. پلاٹوں کی مناسب قیمت کا ادراک نہ ہونے کی وجہ سے بے جا زائد قیمتوں پر سودے کرنا۔
6. سادہ لوح احباب کا دھوکہ دہی کا شکار ہوکر غلط پلاٹ خریدنا۔
ان سب مسائل سے نمٹنے کےلئے یہ ضروری ہے کہ کسی بھی قسم کی خرید و فروخت سے قبل دفتر مضافاتی کمیٹی سے راہنمائی اور باقاعدہ اجازت لی جائے۔ یہ دفتر احباب جماعت کی اس حوالے سے آگاہی کےلئے قائم ہے۔ ‘‘