حیدر آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حکومت کی مخالفت میں ملک توڑنے کی باتیں کرنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین نے حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کی مخالفت میں حدیں پار کر دیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کل بنگلہ دیش بنا تھا، اگر حکومت کی موجودہ روش نہ بدلی تو سندھو دیش، سرائیکی دیش اور پختونوں کا دیش بھی بن سکتا ہے۔
انھوں نے اپنی حکومت کی کارکردگی کا ملبہ وفاق پر ڈالتے ہوئے آرٹیکل 149 (4) کے تناظر میں کہا کہ وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، یہ سازش کام یاب نہیں ہونے دیں گے، حکومت نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، ملک کو آمریت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔
پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لیے عمران خان کو جانا پڑے گا۔
بلاول بھٹو نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام عاید کیا کہ پہلے ہمارے وسائل اور حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا، پھر ہمارا پانی روکا گیا، اس کے بعد قدرتی گیس کا حصہ نہ دے کر صوبے کا معاشی قتل تک کر دیا اور اب صوبے کے دارالحکومت پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا جا رہا ہے۔
دریں اثنا، بلاول بھٹو نے سندھ کے شہر دادو میں بٹ سرائی میں فیاض بٹ سے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ کراچی کو سندھ سے علیحدہ کرنے کی سوچ ایک خطرناک سازش ہے۔
انھوں نے کہا پیپلز پارٹی نے پہلے ہی اس کو رد کر دیا ہے، وفاق کی جانب سے مذکورہ آرٹیکل کا استعمال ملک کی وحدانیت کے لیے خطرناک ہے۔
اگر ظلم جاری رہا تو سندھو دیش۔سرائیکی دیش اور پختون دیش بھی بن سکتا ہے
بلاول زرداری کی ملک توڑنے کی دھمکیاں
لیکن بلاول بھول جاۓ کہ وہ اپنے نانا کا کارنامہ دہرا سکے گا
جب بھٹو نے ادھر تم ادھر ہم کا نعرہ لگا کر بنگلہ دیش بنوا کر پاکستان کو دولخت کر دیا تھا
pic.twitter.com/oovg5SU0Io— Syed-Bukhari (@LalBukhari) September 12, 2019