گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ تعلیم الالسلام کالج چناب نگرمیں "ڈینگی ورکشاپ” منعقد

چناب نگر( غدیر احمد بھٹی سے ) ڈینگی کے خطرے کی پیشِ نظر، پنجاب حکومت کی ہدایت پر آج گورنمنٹ تعلیم الالسلام کالج میں ایک “ڈینگی ورکشاپ” منعقد ہوی۔ جس میں طلباء کو اوی ٹریپ ovitrap کے ذریعہ مچھر کے لاروا larva کو دیکھنے کا طریقہ بتایا گیا۔ ڈسپنسر مسعود احمد نے یہ ورکشاپ مانیٹر کی۔ ڈینگی انچارج پروفیسر ذیشان رفیق نے مچھر مار سپرے کی افادیت پر روشنی ڈالی ۔ جبکہ میڈیا انچارج پروفیسر وقار حسین نے ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے طریقے بتاۓ۔ پروفیسر وقار حسین نے کہا کہ فل سلیو شرٹ پہنیں؛ مچھر بھگاؤ لوشن لگائیں۔گھر کہ اندر باہر صفائ کا خیال رکھیں ۔ڈینگی مچھر طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے اوقات میں زیادہ حملہ کرتا ہے۔ اس لۓ ان دو اوقات میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے ۔ پانی کو کسی بھی جگہ کھڑا نہ ہونیں دیں، اگر پانی کا نکاس ممکن نہ ہو تو پانی پر مٹی کا تیل، استعمال شدہ موبل آۂل چھڑک دیں۔ اس سے مچھر کی افزائش رُک جاۓ گی۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ مچھر کے پیچھے پڑ جائیں ، وگرنہ مچھر آپ کے پیچھے پڑ جاۓ گا۔