کینیڈا (ربوہ ٹائمز) ویسٹرن ریجن کی جماعت ہائے احمدیہ کا 37واں جلسہ سالانہ 24و 25؍ اگست 2019ء کو کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا.
منعقدہ جلسے میں ریجن کی تمام جماعتوں کے 3255 احباب نے شرکت کی۔ نیز مدعو کیے جانے والے مہمانان گرامی بھی شامل ہوئے۔
امسال، ویسٹرن ریجن کے جلسہ سالانہ کا انعقادکینیڈا کے قدیمی مقامی باشندوں یعنی ‘فرسٹ نیشن آف کینیڈا ’کے روایتی علاقے ‘Tsuut’ina First Nation’ میں انعقاد پذیر ہوا۔
مزید برآں امسال اس میں ‘فرسٹ نیشن آف کینیڈا ’کے چیف مسٹرلی کروچائلڈ(Lee Crowchild) کے علاوہ فرسٹ نیشن آف کینیڈا کے متعدد اہم لیڈرز شریک ہوئے۔ جنہوں نے ویسٹرن کینیڈا کے صوبوں سسکاٹون، برٹش کولمبیا کے علاوہ نارتھ ویسٹرن ایریا سے بطورِ خاص شرکت کی، جس میں بعض عمر رسیدہ باشندے بھی شامل تھے۔
ان کے علاوہ یک صد سے زائد دیگر مہمانان گرامی بھی جلسہ میں شریک ہوئے ۔ جن میں ممبرز آف پارلیمنٹ ، ممبران صوبائی اسمبلی، سٹی کونسلرز وغیر ہم شامل تھے۔
ٹی وی، اخبارات اور ریڈیو جیسے اہم میڈیا کے نمائندگان نے بھی جلسے کی بھر پور کوریج کی۔ ان میں CBC ، CTV ، Global Tv ، Omni Tv کے علاوہ بہت سے دیگر ریڈیو سٹیشنوں اور اخبارات کے نمائندے بھی شریک ہوئے ۔
اس جلسہ میں مختلف تربیتی و تعلیمی موضوعات پر تقاریرکی گئیں جلسہ میں 3255؍افراد نے شرکت کی.