گزشتہ کچھ روز قبل چنیوٹ میں ایک شخص کو کرونا وائرس کے شبہ میں ہسپتال داخل کرلیا گیا تھا
سٹی تھانہ روڈ کا رہائشی نوجوان 40 سالہ عثمان غنی ڈی ایچ کیو میں زکام کی میڈیسن لینے گیا تھا جہاں اس کو ایڈمٹ کرلیا گیا تھا اور بعد میں اسے ڈسجارج کردیاگیا تھا
افواہ پھیلانے والوں نے اس مریض میں کرونا وائرس کی جھوٹی افواہ سوشل میڈیا پر پھیلادی تھی۔
اب بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کے نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق نہ ہوسکی ۔یہ صرف افواہ تھی۔
ذرائع سے معلوم ہوا کہ چائنہ پلٹ نوجوان عثمان کے گلے میں انفیکشن پر نمونے لاہور بھجوائے گئے تھے
محکمہ صحت نے عثمان میں وائرس کی تصدیق نہیں کی۔