چناب نگر گرانفروشوں نے مصنوعی مہنگائی کر کے شہر بھر میں پنجے گاڑ لیے انتظامیہ گرانفروشوں کے آگے مکمل طور پر بے بس دیکھائی دینے لگی
عوام سراپا احتجاج
کروانا وائرس کے مد نظر دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر کی طرح چناب نگر میں بھی لاک ڈاون ہے ہول سیل ڈیلر اور میڈیکل سٹور مالکان نے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے اول تو میڈیکل سٹور پر ماسک ملتا ہی نہیں اگر ملتا ہے تو وہ 5 روپے والا ماسک 30 سے لے کر 50 روپے تک سیل کیا جا رہا ہے اسی طرح ڈیٹول 80 روپے والا 150 کا سیل کیا جا رہا ہے اور اگر بات کی جائے ہینڈ سینیٹائزر کی تو 100 روپے والا ہینڈ سینیٹائزر 300 روپے تک سیل کیا جا رہا ہے لالچ کے مارے تاجرمال اسٹاک کر کے مصنوعی مہنگائی کر رہے ہیں گرانفروشوں نے شہر بھر میں پنجے گاڑ لیے انتظامیہ گرانفروشوں کے آگے مکمل طور پر بے بس دکھائی دے رہی اشیاء خوردونوش پرہول سیل اور پرچون والے نے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری کررکھا ہے گھی چینی جبکہ سگریٹ وغیرہ کو سٹاک کر کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالہ جا رہا ہے جبکہ متعلقہ ادارے بے بس دکھائی دیتے ہیں
شہریوں کا کہنا ہے کام کاج تو پہلے ہی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے رہی سہی کسر ان دوکاندار نے نکال دی ہے شہریوں نے ڈی سی چنیوٹ اور اے سی لالیاں سے گراں فروشوں کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے