چنیوٹ میں غیر قانونی گندم کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف سپیشل برانچ کے چھاپے

چنیوٹ ( ویب ڈیسک )تھانہ محمد والا کے علاقوں میں غیر قانونی گندم کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف سپیشل برانچ کے چھاپے.
تفصیلات کے مطابق: آفیسر مقیت شہزاد بھٹی کی نشاندہی پر اسسٹینٹ فوڈ کنٹرولر فضل عباس نے گندم کے 600 تھلے ضبط کر لیئے
ذرائع کے مطابق: چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کے علاقے بڑھانی بھٹیاں اور پیر پنجہ میں چھاپے کے دوران تھانہ محمد والا پولیس نے سرکاری مدعیت میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا.
ذرائع نے بتایا کہ: ملزمان گندم کی خرید و فروخت ضلع سرگودھا کے علاقے میں کرتے تھے
گندم کی غیر قانونی خریدو فروخت کے جرم میں ملزمان کے خلاف فوڈ سٹف کنڑول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے
تینوں ملزمان کے خلاف اسسٹینٹ فوڈ کنٹرولر فضل عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے