اقلیتی کمیشن میں احمدیوں کو شامل نہ کرنے کے کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر

اسلام آباد( ویب ڈیسک) شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان نے احمدیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں بطور غیر مسلم شامل نہ کرنے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی ہے .
میڈیا رپورٹ کے مطابق: شہداء فاونڈیشن آف پاکستان کی جانب سے پٹیشن حافظ احتشام احمد نے طارق اسد ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی ہے. پٹیشن میں وفاقی کابینہ کی جانب سے احمدیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں بطور غیر مسلم شامل نہ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے اوراحمدیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں بطور غیر مسلم شامل کرنے کے وفاقی کابینہ کے پہلے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔