چناب نگر (ویب ڈیسک) فیسکو چناب نگر کی ھڈ دھرمیاں عروج پر کوئی پوچھنے والا نہیں شہر کو باپ دادا کا جاگیر تصور کیئے ہوئے فیسکو اہلکار شہریوں کی کمپلین پر کان ہی نہیں دھرتے ۔ گرمیوں کے موسم میں اوور لوڈنگ کیوجہ سے شہر کے مختلف محلہ جات کے ٹرانسفارمر جلنے کے واقعات کآ ہونا معمول بن چکا ہے اور اس پر پھر محکمہ کی طرف سے چشم پوشی اور کئی کئی دنوں تک علاقے میں بجلی بحال نہ ہونا محکمہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھاتا ہے تین روز قبل شہر میں واقع سکائی لائٹ نیٹ ورک والوں کا ٹرانسفارمر خراب ہونے پر انہوں نے متعدد بار فیسکو کمپلین آفس میں کمپلین درج کروائی لیکن تا حال کسی کے کانوں تک جوں نہیں رینگی ۔شہریوں کا کہناہے کہ سوفیصد ٹیکس ادا کرنے والے شہر کے باسیوں کے ساتھ سوتیلی ماؤں جیسا سلوک کیوں ۔۔۔۔۔؟؟؟؟
فیسکو حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔