ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا چھٹی کے دن ڈی ایچ کیو ہسپتال کا سرپرائز وزٹ

چنیوٹ (ویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا چھٹی کے دن ڈی ایچ کیو ہسپتال کا سرپرائز وزٹ . ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری . مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عائشہ یٰسین. سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف و دیگر بھی موجود تھے . ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز میں جا کر ادویات کی دستیابی مشنری کی ورکنگ حالت اور مریضوں کو علاج معالجہ کی دستیاب سہولیات کو چیک کیا . انہوں نے انسداد کورونا ایس او پیز اور سروسز کی فراہمی کے عمل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور بعض امور کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی . ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بنائی گئی پناہ گاہ کا بھی وزٹ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے عزم وہمت کے 100 ایام میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو کورونا کے خطرات سے محفوظ رکھنے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے بتایا کہ مارچ کے آخری عشرہ سے بیرون مللک سے آئے زائرین اور مقامی افراد فاسٹ یونیورسٹی فیصل آباد روڑ اور ڈی ایچ کیو میں کورنٹائن ہوئے اور ان افراد کے ٹیسٹ کرانے کے علاوہ انہیں رہائش،کھانا سمیت بنیادی ضرورت کی تمام تر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا –