یوم آزادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ سید حسنین حیدر کا خصوصی پیغام

(ویب ڈیسک) چنیوٹ پولیس کی جانب سے شہریوں کو وطن عزیز کا 73 واں یوم آزادی مبارک ہو.چودہ اگست کا دن ہمیں عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے.بطور پاکستانی اس ملک کی تعمیرو ترقی میں کردار ادا کرنا ہم سب پر اس وطن کے قیام کے لیے قربانی دینے والے شہداء کا قرض ہے جس کی ادائیگی کے لیے ہمیں قانون پسند شہری کے طور پر اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہے.یوم آزادی اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہمیں اس ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے اگر اپنی جانوں کا نظرانہ بھی پیش کرنا پڑے تو ہم دریغ نہیں کریں گے. یوم آزادی کے موقع پر ضلع بھر میں بازاروں,حساس عمارتوں اور دیگر تفریحی مقامات پر خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے. شہریوں سے اپیل ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر ون ویلنگ, ہوائی فائرنگ, آتش بازی اور شور شرابے سے مکمل پرہیز کرتے ہوئے قانون پسند مہزب قوموں کی طرح باوقار انداز میں آزادی کی خوشیاں منائیں.پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ مکمل تعاون کریں. خوشی کے تہوار کو غم اور سوگ میں تبدیل ہونے سے بچانے کے لیے پنجاب پولیس شہریوں کو غیر قانونی اقدامات سے روکے گی اور کسی کو بھی ون ویلنگ, ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی. والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں ہر گز غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ نہ بننے دیں بصورت دیگر انہیں قانونی کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا.