اسلام آباد(ویب ڈیسک) چین نے پاکستان کو بینک میں رکھے ایک ارب ڈالر استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔جیو نیوز کے مطابق چین نے پاکستان کو بینک میں رکھے ایک ارب ڈالر بجٹ سپورٹ کی مد میں استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے اور اس اجازت کے بعد حکومت کو بینکنگ اور نان بینکنگ اداروں سے مقامی طور پر 165 ارب روپے سے 169 ارب روپے قرض لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ چین نے بجٹ ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک ارب ڈالر کو روپے کے برابر استعمال کرنے کی اجازت دی ہے، اس ضمن میں جب وزارت خزانہ کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ چین کی جمع کی گئی رقم سرکاری قرضہ ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت پاکستان کو پاکستانی روپے میں یہ رقم موصول ہوگی۔چین نے اسٹیٹ بینک میں سب سے زیادہ رقم جمع کرائی ہے تاکہ پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوسکیں۔فی الحال پاکستان کے غیر ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر 19.6 ارب ڈالرز ہیں جس میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس 12.6 ار ڈالرز ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7.01 ارب ڈالرز ہیں، شرح سود میں کمی سے شرح مبادلہ پر دباو¿ بڑھا ہے، اس لیے آنے والے دنوں میں درآمدات میں اضافے کے خدشات ہیں جو عدم توازن کا سبب بن سکتا ہے۔ماہر اقتصادیات ڈاکٹر اشفاق حسن خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک کو شرح سود کم کرنے پر مجبور کیا جس سے قرضوں میں 200 سے 300 ارب روپے کی کمی ہوئی۔
چین نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر استعمال کرنے کی اجازت دیدی
Related Post
- ربوہ میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیلنے لگا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) شہر بھر میں کورونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔کورونا…
- پاکستانی پولیس نے بیل کی قربانی کرنے کے جرم میں احمدیوں پر مقدمہ درج کردیا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) ضلع چنیوٹ کے تھانہ چناب نگر نے مودی حکومت کو بھی پیچھے…
- دریائے چناب میں کشتی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت بارہ افراد ڈوب گئے
چنیوٹ(ربوہ ٹائمز) دریائے چناب میں دوست محمد لالی پل کے مقام پر کشتی الٹنے کا…
- ربوہ میں بارش کی تباہ کاریاں،بازارپانی سے بھر گیا، پانی گھروں میں داخل
چناب نگر سمیت گردونواح کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک…
- ربوہ والے ہوجائیں تیار،محکمہ موسمیات نے عید پر بڑی پیش گوئی کردی
چناب نگرسمیت گردونواح میں بادل برس پڑے، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔چناب نگراور گردونواح…
- شرپسند عناصر نے کینیڈا میں جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ کو نشانہ بنایا
اوٹاوا(ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ کینیڈا کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر…
- آزادکشمیرمیں عام انتخابات،ربوہ میں بھی پولنگ سٹیشن قائم
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے حوالے سے چنیوٹ میں 4 پولنگ…
- ربوہ میں حکومتی ہفتہ صفائی کاغذوں کی نظر ہوگیا،کروڑوں کی مشینری موجود
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع چنیوٹ میں خدمت آپ کی دہلیز…
اپنے تاثرات بتائیں