دین اسلام اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کا درس دیتا ہے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ خضر افضال چوہدری

چناب نگر( دی ویک )دین اسلام اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کا درس دیتا ہے ،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی اقلیتوں کے یکساں حقوق پر زور دیا ہے ،آج تجدید عہد کا دن ہے،اقلیتی برادری نے ملکی دفاع میں قابل قدر خدمات انجام دیں ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن موقع پرمنعقدہ سیمینار میں کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر کیا ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس میں اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن کے موقع پر سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کی ، سیمینار میں کرسچین کمیونٹی کی کثیر تعداد ،چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد ثقلین سجنکا ، چیئرمین میونسپل کمیٹی مہر محمد خالد، اے ڈی سی (ریونیو)راوٗ امتیاز ،اے ڈی سی جنرل اعتزازاسلم مارتھ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مس فرخ رضوان و دیگر نے شرکت کی ،ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پرچم سفید رنگ اقلیتوں کی علامت ہے سفید رنگ کے بغیر ہمارا پرچم نامکمل ہے ، پاکستان بنانے سے لیکر آج تک اقلیتوں کا کردار قابل ستائش رہا ہے ،یہ ہمارا فرض ہے کہ ان کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں ، ڈپٹی کمشنر نے کرسچین کمیونٹی کے مسائل سنے اور انہیں جلدحل کروانے کی یقین دہانی کروائی اور اس بات کا یقین دلایا کہ آپکو کبھی بھی کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو تو میرے دفتر کے دروازے آپکے لیے ہمیشہ کھلے ہیں میری پوری کوشش ہو گی کہ آپکے مسائل جلد سے جلد حل ہوں، آخر میں ڈپٹی کمشنر نے تمام شرکاء کے ساتھ مل کر کیک کاٹااور ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی ۔