چنیوٹ( ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے اینٹوں کے بھٹے 7 نومبر سے 31 دسمبر تک بند رکھنے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے چئیرمین نے از خود بھٹے بند کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ پر بروقت قابو نہ پانے کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔تحریری حکم تین صفحات پر مشتمل ہے۔
تحریری حکم کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں فضائی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
عدالتی حکم پر چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن کے اجلاس میں ہونے فیصلوں پر من وعن عمل کیا جائے-
سموگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسایل بروئے کار لائے جائیں۔