چرچ دارالصدرجنوبی میں کرسچن کمیونٹی کے کنونشن کا انعقاد

چناب نگر(ویب ڈیسک) چرچ دارالصدرجنوبی میں کرسچن کمیونٹی کی طرف سے کنونشن کا انعقاد کیا گیا.کرسچن کمیونٹی چناب نگر کے عرفان مسیح سندھو سابقہ جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی چناب نگر نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اس موقع پر مسیحی برادری نے ضلعی انتظامیہ خاص طور پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کے تعاون کا شکریہ ادا کیا تقریب کےاختتام پر شرکاء تقریب کے لئے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا.