چنیوٹ(سپیشل رپورٹر)محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام جشن آزادی اور عیدالاضحی کے سلسلہ میں قربانی کے جانوربکروں اور چھتروں کی خوبصورتی کامقابلہ ہوا جس کے بعد تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری تھے ، دیگر مہمانان گرامی میں اے ڈی سی جی اعتزاز اسلم مارتھ ، ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد میڈم صالح گل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ماجد ، ایدیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک چنیوٹ ڈاکٹر ملٹن ممتازشامل تھے ، چنیوٹ شہر اور گردو نواح سے شہریوں نے اپنے خوبصورت اور صحت مند بکرے اور چھترے اس مقابلے میں پیش کیے ،مقابلے میں ججز نے خوبصورت اور صحت مند بکروں اور چھتروں کا انتخاب کیا، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلوں کاا نعقادمحکمہ لائیو سٹاک چنیوٹ کی زبردست کاوش ہے جس کے لیے میں میڈم صالح گل اورڈاکٹر ملٹن ممتازکی کوشش کو سراہتا ہوں اور کامیاب ایونٹ پر مباکباد پیش کرتا ہوں ۔مجھے خود جانور سے پیارہے اور یہ جان کر خوشی ہوئی کہ کہ چنیوٹ میں جانوروں کا مقابلہ حسن ہو رہا ہے اور وہ خوشی اس وقت دوبالا ہو گئی جب میں نے یہاں اتنے خوبصورت جانور دیکھے ہیں ،ہمارے ملک کی معیشت کا زیادہ انحصار زراعت پر ہے ہمارے کسان بھائی اپنے فارمز پر جانوروں کی افزائش کرتے ہیں ایسے مقابلے کروانے کا مقصدان میں آگاہی دینا ہے کہ وہ اپنے جاوروں کی مزید اچھے طریقے سے دیکھ بھال کریں تاکہ وہ صحت مند ہوں اور وہ انسے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں اس سے ہماری اکانومی مظبوط ہو گی اور ہمارا ملک مزید ترقی کرے گا ،ایسے ایونٹس جاری رہنے چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگاہی ملے ، ڈپٹی کمشنر نے لائیو سٹاک کیجانب سے لگائے گئے سٹالز کا بھی وزٹ کیا ،آخر میں ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے پوزیشن حاصل کرنے والے خوبصورت جانوروں کے مالکان میں انعامات تقسیم کیے ،ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد میڈم صالح گل اور ڈاکٹر ملٹن ممتاز نے ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کو شیلڈ پیش کی ۔