چناب نگر ( ربوہ ٹائمز ) ضلع چنیوٹ کی سب تحصیل چناب نگرربوہ شہر جس کی آبادی ستر ہزار سے تجاوز کرچکی ہے مگر یہاں کے عوامی نماٸندوں کی عدم توجہی کے باعث اس کے ٹوٹے پھوٹے روڈز ,تعمیرات کے کام رکے ہوۓ ,اس کے محلوں کی گلیاں سیورج سے محروم یہاں کے باسیوں کا منہ چڑاتی نظر آتی ہیں عوامی نماٸندوں نے ترقیاتی کام تو خیر کیا کرانے ہیں یہاں کا چکر ہی شاذ ونادر لگاتے ہیں مزید برآں اس شہر کے بہت سارے محلہ جات جیسے کہکشاں کالونی ,نصیرآباد ,طاہرآباد ,نصرت آباد وغیرہ سوٸی گیس سے ابھی تک محروم ہیں بارہا عوامی نماٸندوں کو اس طرف توجہ دلاٸی گٸی مگر ہمیشہ عوام کو صرف زبانی جمع خرچ پر ٹرخا دیا جاتا ہے عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا جاتا گویا سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ایک لاوارث شہر کا رنگ اختیار کرچکا ہے اس پر مستزاد یہ کہ واحد سیورج کا منصوبہ جس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ چارسال میں یہ مکمل ہوجاۓ گا اس پر بھی کام رکا ہوا ہے اور ذراٸع سے لگتا ہے کہ ٹھیکیدار چونا لگا کر رفوچکر ہوچکا ہے عوام کا حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چناب نگر شہر میں بھی ترقیاتی کام کراۓ جاٸیں اور جتنے بھی ترقیاتی کام رکے ہیں انکو مکمل کرایا جاۓ۔۔۔