چناب نگر(ویب ڈیسک)شہر بھرمیں خوف کی کیفیت ۔ایسے میں جہاں انتظامیہ کو ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے سختی کرنی ہے وہیں شہریوں کا بھی فرض ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا بہتر کردار ادا کریں – حکومت کی طرف سے جاری کردہ تمام ایس او پیز پر عمل کریں ماسک کا استعمال کریں – سماجی فاصلے کا خیال رکھیں بلا ضرورت گھر سے باہر نہ جائیں چھوٹے بچوں اور بزرگوں کو بھی گھرسے باہرنہ جانے دیں – سینٹائزر کا استعمال کریں دوکاندار بھی کسی ایسےگاہک کو دوکان میں نہ آنے دیں جس نے ماسک نہ پہنا ہو ضلعی انتظامیہ سے بھی التماس ہے کہ ضلع بھر میں لگنےوالے تمام ہفتہ وار بازار جن میں چناب نگر میں جمعرات بازار، لالیاں میں منگل بازار اور چنیوٹ میں بدھ بازار پر پابندی لگا دی جائے کیونکہ ان بازاروں میں کسی بھی قسم کی احتیاط نہیں کی جاتی اور نہ ہی ایس او پیز کا خیال رکھا جاتا ہے -ہم سب کو مل کر کرونا کو شکست دینی ہے اور رکھنا ہے اپنا اور اہنے پیاروں کا خیال اور ہم سب کو مل کر انتظامیہ کیساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہے -احتیاط اب پہلے سے بھی بڑھ کر ۔