چنیوٹ (ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا اهليان چنیوٹ کیلئے احسن اقدام –
سپورٹس کمپلیکس 49 کنال پر مشتمل ہو گا – پہلے مرحلے میں گراؤنڈ کی چار دیواری کا کام فوری شروع ہو جاۓ گا- دوسرے مرحلے میں گراؤنڈ میں واکنگ ٹریکس اور اس کے اطراف میں پودے بھی لگاۓ جاۓ گے – بچوں کے لیے فن فیئر اور فن پاركس بھی بناۓ جاۓ گے۔ کرکٹ کے لیے معیاری پچز ۔ والی بال کیلئے نیٹ اور فٹ بال کیلئے پولز لگائے جائیں گے – گراونڈ میں گھاس اور چاروں اطراف گھنے درختوں بھی لگائے جائیں گے- شہریوں کیلئے یہ جگہ بہترین صحت افزا مقام کے طور پر بن جاۓ گی۔اس گراؤنڈ سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے مواقع ملیں گے ضلع کی بہتری کی لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو سیاسی اور سماجی حلقوں نے خوب سراہا ہے-