چناب نگر:جشن آزادی کے موقع پر صاعدہ بشریٰ نے خوبصورت آواز میں ملی نغمہ پڑھ کر افواج پاکستان کے شہیدوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

رپورٹ:غدیر احمد بھٹی
چناب نگر:جشن آزادی کے موقع پر صاعدہ بشریٰ نےاپنی خوبصورت آواز میں ملی نغمہ پڑھ کر افواج پاکستان کے شہیدوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے.صاعدہ بشریٰ اپنی خوبصورت آواز کی وجہ سے پہلے بھی شاعری میں کمال حاصل کر چکی ہیں.وہ اکثر اوقات اپنی شاعری کرتی اور ملی نغموں کو اپنی آواز میں پڑھتی رہتی ہیں .انہوں نے 13 اگست 2018 کو ایگریکلچر یونیورسٹی میں نیشنل سانگ کمپٹیشن میں یہ نغمہ پڑھ کر سنایا جس میں ان کو تیسری پوزیشن کا اعزاز حاصل ہوا. یہ ہر موضوع پر لکھتی اور پڑھتی رہتی ہیں . مستقبل قریب میں ان کا نام بھی ٹیلنٹڈ لوگوں میں شمار ہوگا.ان کا کہنا ہے کہ میں ان لڑکیوں کو کہنا چاہتی ہوں جن کے اندر ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے لیکن وہ اپنے ٹیلنٹ کو باہر نہیں نکالتیں اور ڈرتی ہیں ان کو چاہیئے کہ وہ اپنا ٹیلنٹ ضائع نہیں کریں اور دنیا کے سامنے اپنا ٹیلینٹ ظاہر کریں اور اپنے اچھے شوق کو ہر صورت مکمل کریں .اگر نوجوان لڑکیاں جو مستقبل میں اپنا نام بنانا چاہتی ہیں اور وہ چاہتی ہیں ملک و قوم کی بچیوں کا مستقبل بھی اچھا بن سکے تو ان کو پہلے اپنا مستقبل اچھا بنانا ہوگا اس کے لئے ضروری ہے کہ جو اپ کرنا چاہتی ہیں کچھ بننا چاہتی ہیں وہ بن کر دکھائیں اور آنے والی نئی نوجوان لڑکیوں کو اپنا نمونہ پیش کریں.