چنیوٹ کے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری

چنیوٹ (ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے دس سالوں سے زیرالتواء بیناولینٹ فنڈز جاری کردیئے. ماہانہ گرانٹ، میرج گرانٹ، اسکالرشپ گرانٹ سمیت تمام معاملات ختم کردیئے۔ تمام چیکس جاری کرکے متعلقہ افراد کو دیئے جارہے ہیں۔ کرڑوں روپے کے فنڈز دس سال سے زائد عرصہ سے رکے ہوئے تھے۔ کفن دفن، شادی بیاہ، بچوں کی تعلیم جیسے فنڈز کو روکنا انتہائی افسوس ناک امر تھا۔ آئندہ تمام فنڈز متعلقہ افراد کے اکاؤنٹ میں جائیں گے۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔