چناب نگر ( ویب ڈیسک) محلہ دارالفتوح نزد ساہیوال روڈ گزشتہ جمعرات کو بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری انتظامیہ کی اجازت سے جمعرات بازار سجایا گیا. جہاں پر کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا کلاف ورزی کی گئی. جبکہ بازار بند ہیں اور گورنمنٹ کی جانب سے سخت پابندیاں عائد ہیں. دوسری طرف گورنمنٹ کی اجازت سے جمعرات بازار لگا کر کھلی چھٹی دے دی گئی ہے. قانون سب کے لیئے یکساں ھونا چاھیئے ڈی سی چنیوٹ کو فوری نوٹس لینا چاہیے ۔