چنیوٹ (ویب ڈیسک) جس کے مہمان خصوصی مولانا محمد الیاس چنیوٹی ، حاجی بشیرحسین چمن اور رانا شہزاد اقبال ٹیپو تھے. نو منتخب صدر سائیں آصف علی اور جنرل سیکرٹری محمد عرفان سمیت دیگر عہدیداروں سے حلف لیا گیا. اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی طرز پر تجارت کریں گے تو اس میں برکت ہوگی. لوگوں سے دھوکا اور فریب سے گریز کریں صدر سائیں آصف نے کہا کہ وہ اپنی کابینہ کے ساتھ ملکر تاجروں کے مسائل حل کروائیں گے. سب تاجر ہمارے بھائی ہیں. ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہم مکمل تعاون کریں گے. تقریب میں صدر ایمرا امیر عمر چمن عبدالقدیر ،شیخ محمد سمیر ،ظہیر سپرا، کلیم اللہ بلوچ، عبداللہ عاقب چمن رانا بابر منیر ،قاضی بہادر، محمد انس ملک اعجاز ملک مہتاب رضا مقصود چنیوٹی ملک صدیق حیدر مصطفی رانا شاہد علی، علی المرتضے چمن، ندیم سمیت شہریوں کی کثیر تعدادبھی موجود تھی.