مجلس خدام الاحمدیہ یو کے نے اپنا پہلا vaccination drive کا پروگرام منعقد کیا

لندن ( ربوہ ٹائمز) کورونا وائرس سے بچاؤ کی غرض سے اب تک برطانیہ میں 3 کروڑسے زائد لوگوں کو ویکسینیشن کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔ چنانچہ مجلس خدام الاحمدیہ کے تحت منعقد ہونی والی اس vaccination drive میں 547 افراد کو ویکسین لگائی گیا جن میں ایوانِ محمود (فارنہم) کے قریب واقع ریجنز سے تعلق رکھنے والے خدام اوران کی فیمیلیز(جنہیں ویکسین لگ سکتی تھی) شامل ہیں جن کو Oxford-AstraZeneca ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔ اس کے علاوہ کچھ ہمسایوں کو بھی ویکسین لگانے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔ایوانِ محمود کو کچھ دنوں کے وقارِ عمل کے نتیجہ میں ایک عارضی کلینک کی صورت دی گئی اور مختلف دفاتر کو vaccination pods میں منتقل کیا گیا۔ ایوانِ محمود کے دیگر دفاتر اور common areas کو NHS سٹاف کے لیے تیار کیا گیا جہاں پر ان کی مہمان نوازی کا بھی انتظام تھا۔
مختلف لوکل کونسلرز نے بھی ایوانِ محمود کا دورہ کیا۔ فارنہم کے ممبر آف پارلیمنٹ جرمی ہنٹ کو بھی ایوان محمود کا دورہ کروایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے احمدیہ کمیونیٹی کو دیکھ کر خوش ہوا ہوں کہ کس طرح وہ ہمیشہ احمدیوں کے لیے ہی نہیں بلکہ سب کے مفاد کے لیے کوشش کرتی ہے۔ اس کے علاوہ جماعت welfare, housing اور میڈیکل کے حوالہ سے بھی کام کرتی ہے۔ آج کی یہ کوشش جماعت کے عملی کام کی ایک اور مثال ہے۔‘‘
ان کے بعد Woking کے ممبر آف پارلیمنٹ نے بھی دورہ کیا اور کہاکہ
’’میں اس کام کے لیے جماعت کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، خاص کر جماعت کے نوجوانوں کو۔ یہ بہت ہی اچھی کوشش ہے۔ آج سارے یہاں ایک دوسرے سے اپنا فاصلہ رکھ رہے ہیں اور بہت محنت ہوئی۔‘‘