15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے پر شہری گرفتار

چنیوٹ (ویب ڈیسک) غلام مرتضیٰ نے پولیس کو 15 پر موبائل فون,رقم 20 ہزار روپے چھن جانے کی اطلاع دی. اطلاع ملنے پر تھانہ رجوعہ پولیس موقع پر گئی, وقوعہ کی تحقیق کی پولیس تحقیق کے بعد کال جھوٹی ثابت ہوئی,
تحقیق میں ثابت ہوا کہ فریقین کے درمیان موبائل فون کی بیٹری کی وجہ سے تلخ کلامی ہوئی. غلام مرتضیٰ واردات کی جھوٹی اطلاع دیکر صابر وغیرہ کیخلاف کارروائی کروانا چاہتا تھا. جھوٹی اطلاع دینے پر ملزم کیخلاف تھانہ رجوعہ میں مقدمہ درج کرلیاگیا. جبکہ اس موقع پر ترجمان چنیوٹ پولیس کا کہنا تھا کہ شہری احتیاط کریں ,15 پر ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کی مدد کیلئے کال کریں.