امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے چنیوٹ بھر میں پولیس کا فلیگ مارچ

چنیوٹ (ویب ڈیسک)امن و امان قائم رکھنے کے لیے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں پولیس فلیگ مارچ جس میں سرکل پولیس, ٹریفک پولیس ,ایلیٹ فورس اور ریسکیو 15 ٹیموں نے حصہ لیا. جبکہ اس موقع پر ڈی پی او بلال ظفر شیخ کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام اور قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے. پولیس قانون شکن عناصر کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر دم تیار ہے. کسی کو بھی شہر کا امن تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی. عوام کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے.