چنیوٹ (ویب ڈیسک)ذرائع نے بتایا کہ چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں عطائی ڈاکٹروں کی بے شمار بھرمارہے جس کی وجہ سے شہریوں کی جانیں خطرے میں پڑچکی ہیں. جبکہ چنیوٹ کا محکمہ صحت عطائی ڈاکٹروں کیخلاف چیک اینڈ بیلنس رکھنے میں بری طرح ناکام نظر آتا ہے.
عطائی ڈاکٹر کاشکار محمد شیر نامی بزرگ نے بتایا کہ مجھے بازو میں درد ہوا. تو وہ فاروق نامی اس عطائی ڈاکٹر کے پاس علاج کے لیئے گیا تو فاروق نامی اس عطائی ڈاکٹر نے چیک کرنے کے بعد میرا بازو ہی توڑ دیا. ذرائع نےبتایا کہ فاروق نامی عطائی ڈاکٹر نے نواحی لالیاں کے علاقے وجھلکا میں اپنی عطائیت کا دفتر کھول رکھا ہے. یہ عطائی ڈاکٹر روزانہ کئی شہریوں کو لوٹتا ہے اس عطائی ڈاکٹر کے ہاتھوں شہریوں کی جانیں خطرے میں ہیں.
شہریوں نے وزیر صحت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.