چنیوٹ (ویب ڈیسک) چنیوٹ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی رپورٹ کے مطابق چنیوٹ میں کورونا وائرس کی تعداد دوہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 431 اور اموات کی تعداد 45 سے تجاوز کرچکی ہےدوسری طرف چنیوٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جبکہ ڈی سی ،ڈی پی او اور پاک آرمی کے وزٹ بھی جاری ہیں ضلعی انتظامیہ کے لمبے لمبے فلیگ مارچ صرف پیٹرول اورٹائم کا ضیاع نظر آتے ہیں جبکہ ان فلیگ مارچ کا شہریوں پرایک فیصد بھی اثر نہیں ہورہا شام 6 بجے کے بعدبھی تمام بازار دوکانیں اور ریسٹورنٹس کھلے نظر آتے ہیں ماسک کا استعمال بھی صرف 5 فیصد لوگ کر رہے ہیں اور وہ بھی ناک اور منہ کو صحیح طریقے سے نہیں ڈھانپ رہے جبکہ اتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے میں ناکام نظر آتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ چنیوٹ میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔