ربوہ میں جدید مشینری سے گندم کی کٹائی جاری ہے

چناب نگر(ویب ڈیسک) چناب نگرکے مضافات میں گندم کی فصل کی کٹائی کا کام جاری ہے. جبکہ کچھ کاشتکاروں کا کہنا ہے غیرمتوقع بارشوں کے باعث گندم کی کٹائی تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
گندم کی کٹائی کے لیے جدید مشینری کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے. کاشتکاروں کا کہنا ہے رواں سال گندم کی فصل گذشتہ برسوں کے مقابلے میں کافی اچھی رہی ہے. تاہم بارشوں کے باعث کچھ علاقوں میں فصلوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ میں تیز دھوپ سے فصل اچھی تیار ہوئی. تاہم کٹائی کے دنوں میں بارشوں سے کاشتکاروں میں گندم خراب ہونے کے بارے تشویش بھی پائی جاتی ہے۔
دوسری طرف فصل کی باقیات کو آگ لگاکر ضائع کرنے کی بجائے اس کو جانوروں کیلئے خوراک کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ جسے جدید مشین کے ذریعے کتر کر بھوسہ بنایا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی خریداری کا ریٹ 1800 روپے فی من مقرر کیا گیا ہے. جبکہ گزشتہ سال گبدم خریداری کا ریٹ 1400 روپے فی من رکھا گیا تھا ۔