چنیوٹ میں گندم کے 9500 تھیلے سمگل ہونے کی کوشش ناکام

چنیوٹ (ویب ڈیسک) ضلعی انتظامیہ کی گندم سمگل کرنے والوں کے خلاف بڑی کاروائی۔ ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر لالیاں فضل عباس نے کاروائی کرتے گندم کی 15 ٹرالیاں قبضہ میں لے لی۔ ان ٹرالیوں کے ذریعے گندم 9500 تھیلے ضلع جھنگ سمگل کئے جا رہے تھے۔ پکڑی گٸی گندم سرکاری گندم مراکز پر پہنچا کر محفوظ کر دی گٸی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے گندم خریدنے کا جو ٹارگٹ دیا گیا ہے اس کو پورا کیا جاۓ گا۔