جماعت احمدیہ کی طرف سےبینن میں قائم یتیم خانہ میں فرانسیسی سفیرکی آمد

نیویارک ( ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ کی طرف سےبینن میں قائم یتیم خانہ میں فرانسیسی سفیرکی آمد
فرانسیسی سفیر اپنے 3رکنی وفد کے ساتھ کوتونوCotonou سے 45 کلومیٹردور پورتونووو PortoNovoتشریف لائے۔ ان کے وفد میں پورتونو کے میئر بھی شامل تھے۔
امیر صاحب بینن نے یتیم خانہ میں 12رکنی وفد اور یتیم خانہ کے بچوں کے ساتھ معزز مہمانان کا استقبال کیا۔احباب جماعت اور آنے والے مہمانان کےآپس میں تعارف کے بعد یتیم خانہ کے ایک بچے نے یتیم خانہ کا مکمل وزٹ کروایا۔ پوری عمارت اور گرد و نواح کی صفائی، ڈسپلن اور دیکھ بھال کے عمدہ معیار کودیکھ کر تمام مہمانان بہت متاثر ہوئے اور خوشی کا اظہار کیا۔
اپنے تاثرات میں ایمبیسڈر صاحب نے بہت اچھے انداز میں جماعت کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس ادارے کا معیار بہت عمدہ ہے اور ہم خوش ہیں کہ آپ ان بچوں کو سنبھال رہے ہیں جو کل کا سرمایہ ہیں اور بلاشُبہ آپ کی یہ خدمت دنیا بھر میں غیر معمولی قدرسے دیکھی جانے والی خدمت ہے۔ جماعت احمدیہ اور ہیومینٹی فرسٹ مبارکباد کے حقدار ہیں۔