چناب نگر(ربوہ ٹائمز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر کی ہدایت پر شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹریفک ایجوکیشن یونٹ چنیوٹ نے چناب نگر میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا نجی ہسپتالوں کے ڈرائیوروں اورعملہ کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی دی گئی
انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ علی رضا نے ٹریفک قوانین, روڈ سیفٹی سے متعلق شرکاء کو آگاہی لیکچر دیا
شرکاء میں ٹریفک قوانین, روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔