چنیوٹ میں نوجوان سے اسلحہ کے زور پر معافی منگوانے کا واقعہ، ٹک ٹاکر کیخلاف مقدمہ درج

چنیوٹ میں نوجوان سے اسلحہ کے زور پر معافی منگوانے کا واقعہ, ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ڈی پی او چنیوٹ نے نوٹس لے لیا۔
تھانہ بھوآنہ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے
ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر چھاپے مارے جا رہے ہیں
بتایا گیا ہے کہ جھنگ کے رہائشی غلام عباس بھروانہ وغیرہ نے ٹک ٹاک ویڈیو پر کمنٹ کرنے پر چنیوٹ کے شہری شہزاد نامی نوجوان کو حبس بے جا میں رکھا ۔ملزمان نے نوجوان سے گن پوائنٹ پر کمنٹ کرنے کی معافی منگوائی اور ملزمان نے نوجوان کی معافی مانگنے کی ویڈیو ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی
ڈی پی او چنیوٹ نے کہا کہ کسی کو جنگل کا قانون بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا, خلاف ورزی پر بلاتفریق کاروائی کی جائے گی۔