چنیوٹ(ربوہ ٹائمز) دریائے چناب میں دوست محمد لالی پل کے مقام پر کشتی الٹنے کا واقع پیش آیا۔ ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیےریسکیو آ پریشن رات گئے سے جاری ہے ۔ ریسکیو آپریشن کے دوران چار بچوں سمیت کشتی کے ملاح کو زندہ بچالیا گیا ہے آپریشن انچارج قیصر شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک عورت کی ڈیڈ باڈی نکال لی ہے جبکہ باقی سات افراد کی تلاش جاری ہے. جس میں خواتین اور مرد شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کشتی میں دو فیملیوں کی خواتین اور بچوں سمیت بارہ افراد سوار تھے۔
جن افراد کو زندہ ریسکیو کیا گیا ہے ان میں چالیس سالہ اسلم یہ کسشی چلانے والا ملاح ہے ۔ بارہ سالہ شاہد ،چودہ سالہ محمد خان ،بائیس سالہ ثمر عباس بارہ سالہ اوزیفہ شامل ہیں جن لوگوں کی ابھی تلاش جاری ہے ان میں چھ سالہ زین عباس ،چھ سالہ علی حسن ،آٹھ سالہ رافیہ ، اٹھارہ سالہ مظہر ،تیس سالہ سرفراز،چالیس سالہ کنیز بی بی اور اٹھارہ سالہ رابعہ شامل ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دریائے چناب میں کشتی رانی پر پابندی عائد تھی لیکن مقامی ملاح نے چوری طریقے سے شام کے وقت دو خاندانوں کے 12 افراد سوار کرکے کشتی چلائی ۔پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باوجود ملزمان نے کشتی تیز رفتاری سے چلائی ،تیز رفتاری کی وجہ سے کشتی بے قابو ہوکر پل کے ستون سے ٹکرا کر الٹ گئی
اس واقع کے بعد ڈی پی او چنیوٹ نے نوٹس لیا اور واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔واقعہ کا مقدمہ ملاح محمد اسلم, اور 1 کس نامعلوم ملزم کیخلاف درج کیا گیا ہے۔