تھانہ چناب نگر کے علاقہ احمد نگر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
جہاں ایک نوجوان نے دوسرے نوجوان کو چھریوں کے وار سے شدید زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ علی نامی نوجوان نے چھری کے وار کرکے امداد نامی نوجوان کو زخمی کیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اطلاع ملتے ہی تھانہ چناب نگر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق معمولی تکرار سے شروع ہونے والا جھگڑا آخرکار خونی تصادم پر ختم ہوا۔