ربوہ (ویب ڈیسک): دریائے چناب میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھنے کے باعث ربوہ کے مختلف علاقے سیلاب کے شدید خطرے میں ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور مقامی ذرائع کے مطابق چنیوٹ کے مقام پر اس وقت 6 لاکھ کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے، جس کے باعث نچلے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
معلومات کے مطابق فیکٹری ایریا اسلام نے ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر لائف بوٹس اور لائف جیکٹس کا انتظام کر رکھا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔ مقامی خدام نے کہا ہے کہ "اگر خدا نخواستہ ضرورت پیش آئی تو ہم خدمت کے لیے حاضر ہوں گے۔”
پانی کا رُخ درج ذیل علاقوں کی طرف ہے:
نصرت کالونی
وڑائچ ٹاؤن
فیکٹری ایریا
جبکہ دارالعلوم برکات اور دارالشکر جنوبی علُوم سمیت دیگر قریبی علاقوں میں بھی سیلابی خطرات بڑھنے کی اطلاعات ہیں۔
اہلِ علاقہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر حفاظتی اقدامات کریں اور ضرورت پڑنے پر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو جائیں۔