ربوہ: تین نمبر چونگی میں سیلابی پانی داخل

ربوہ (ویب ڈیسک): دریائے چناب میں پانی کی مسلسل بلند سطح کے باعث ربوہ کے نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلے داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تین نمبر چونگی میں سیلابی پانی داخل ہو چکا ہے، جس سے مقامی آبادی کو شدید خدشات لاحق ہیں۔

انتظامیہ اور مقامی رضا کار ٹیمیں متاثرہ علاقے میں موجود ہیں اور شہریوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔ تاہم پانی کی تیز رفتار آمد کے باعث صورتحال مزید سنگین ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شہری غیر ضروری طور پر متاثرہ علاقوں کی طرف جانے سے گریز کریں۔

اہلِ علاقہ فوری طور پر اپنے اہلِ خانہ اور سامان کے ساتھ محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو جائیں۔

حکومتی اداروں اور مقامی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔